Sunday, September 8, 2024

شرم کی بات ہے کہ وزیراعظم ایک ہسپتال نہیں بناسکے جس میں اپنا علاج کرائیں : عمران خان

شرم کی بات ہے کہ وزیراعظم ایک ہسپتال نہیں بناسکے جس میں اپنا علاج کرائیں : عمران خان
July 18, 2016
  باغ،مظفرآباد(92نیوز)تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کاکہناہےاگر موجودہ حکمرانوں نے عوام کے حالات بہتر بنانے ہوتے تو اب تک کر چکے ہوتے نوازشریف کااحتساب ہونےتک حالات بہترنہیں ہوں گے۔ پاکستان کے حسنی مبارک سے پاکستان کو خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےآزادکشمیرمیں جلسوں سےخطاب کرتے ہوئےکیا ۔ تفصیلات کےمطابق آزادکشمیرکےانتخابات نے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کومتحرک کردیاہے۔کپتان میں توجیسےبجلیاں بھرگئی ہیں  جوآزاد کشمیر کےمختلف علاقوں   کےطوفانی دورے کرتےہوئے جلسےکررہےہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نےپہلےآزادکشمیرکےعلاقےباغ میں جلسہ کیااوراپنی توپوں کارخ نواز شریف کی طرف ہی رکھا۔جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھا جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی ۔کپتان نےن لیگ پر تنقید کےتیر برساتےہوئےپیپلزپارٹی پربھی  حملہ کردیا۔باغ کےبعدعمران خان کااگلاپڑاؤتھامظفرآباد یہاں سونامی بارش میں بھیگ گئی اورجلسہ  تاخیرسےشروع ہوا لیکن کھلاڑی   بڑےصبرسےکپتان کاانتظارکرتےرہے،پہلےبارش برسی پھرعمران خان حکمرانوں پربرسے۔ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کبھی کشمیریوں کےلئےنہیں بولیں گےکیونکہ بھارت میں ان کےکاروباری مفادات ہیں ۔ پاکستان کوفوج سےنہیں،نوازشریف کی بادشاہت سےخطرہ ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین  کاکہناتھاکہ شرم کی بات ہے کہ وزیراعظم  ایک ہسپتال ایسانہیں بناسکےجہاں اپناعلاج کراسکیں۔عوام نےکرپٹ لیڈرشپ کوشکست دینی ہے۔سارے پاکستان میں پھروں گا اور ان کامقابلہ کرنے کےلئے عوام کو تیار کروں گا۔