Thursday, April 25, 2024

نوازشریف کے گردوں کا مرض شدت اختیار کر گیا

نوازشریف کے گردوں کا مرض شدت اختیار کر گیا
October 29, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے گردوں کا مرض شدت اختیار کر گیا۔ میڈیکل بورڈ کی ٹیم میں ایک اور ڈاکٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کے نیفررولوجی کے ڈاکٹر زاہد رفیق کی خدمات مانگ لی گئی ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے نوازشریف کے گردوں کے ٹیسٹ میں یوریاکیرٹینین معممول سے زیادہ ہے۔ نوازشریف کو گردے کے ڈاکٹر نے ادویات دی ہیں۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے نوازشریف کا علاج آئی وی آئی جی انجیکشن تھراپی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ میڈیکل بورڈ کےاجلاس میں کیا گیا۔ نوازشریف کوآئی ای جی انجکشن لگتے ہوئے آج 6 دن ہو گئے۔ آئی وی آی جی تھراپی کے 80 انجکشنز کا کورس مکمل ہو گیا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے آئی وی آئی جی تھراپی سےعلاج شروع کروایا تھا۔