Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کے گارڈز کے دوسرے روز بھی صحافیوں کو دھکے،صحافیوں کا احتجاج

نوازشریف کے گارڈز کے دوسرے روز بھی صحافیوں کو دھکے،صحافیوں کا احتجاج
December 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز شریف کے گارڈز دوسرے روز بھی باز نہ آئے ، گزشتہ روز نجی ٹی وی کے کیمرا مین پر تشدد کے بعد گارڈز نے آج پھر صحافیوں سے بدتمیزی کی اور انہیں دھکے دیے۔ احتساب عدالت میں بھی پارلیمنٹ ہاؤس والے مناظر دیکھنے کو ملے ، میاں صاحب کی واقعات نہ دہرانے کی یقین دہانی بھی رائیگاں گئی۔  نوازشریف کے گارڈز پھر آپے سے باہر ہو گئے اور صحافیوں کو دھکے دیئے۔ نوازشریف جیسے ہی احتساب عدالت پہنچے صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ،  نجی چینل کے کیمرہ مین پرتشدد کےخلاف احتجاج ریکارڈ  کروایا ، نوازشریف کے گارڈز اور لیگی وکلا کو نہ بھایا تو صحافیوں کو دھکے دیئے، جس پر احتجاج زور پکڑ گیا۔ کرپشن ریفرنسز میں ملزم نے احتجاج کرتے صحافیوں کی ایک نہ سنی اور کمرہ عدالت کی جانب چل دیئے ۔  مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے نوازشریف کیمرہ مین پرتشدد کے معاملے پر آن دی ریکارڈ بات کی یقین دہانی کرائی۔ گارڈز کے تشدد کا شکار کیمرہ مین واجد کی درخواست پر نوازشریف کے تین سیکیورٹی گارڈز پر دفعہ 506 ٹو اور 355 کے تحت درج مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے،2 گارڈز اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔