Friday, April 26, 2024

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھائو، انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھائو، انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا
October 27, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور سروسز اسپتال میں زیرعلاج نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے ، پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھائو کے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامناہے، نوازشریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ نوازشریف کی خرابی صحت کے معاملے پر 10 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا، میڈیکل بورڈ ڈاکٹر پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں نوازشریف کے روم میں پہنچ گیاجو میڈیکل بورڈ نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گا۔ نوازشریف کے بلڈ ، شوگر و دیگر روٹین ٹیسٹ کئے جائیں گے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کا تعین بھی کیا جائے گا، بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کرے گا۔ نوازشریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے جانے کا امکان ہے جس پر فیصلہ میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے ہوگا، بیٹی مریم نواز بھی سروسز اسپتال میں موجودہیں۔