Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کے پاس پلی بارگین کا آپشن ہے وہ کریں اور باہر جائیں ، فواد چودھری

نوازشریف کے پاس پلی بارگین کا آپشن ہے وہ کریں اور باہر جائیں ، فواد چودھری
March 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا نوازشریف کے پاس پلی بارگین کا آپشن ہے وہ کریں اور باہر جائیں۔ پی آئی ڈی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 16جنوری کو جیل اتھارٹیز نے پنجاب حکومت کو نواز شریف کی طبعیت کے بارے مطلع کیا جس پر پی آئی سی کے ڈاکٹر شاہد حمید نے نواز شریف کو چیک کیا اور ٹیسٹ کیے جبکہ 22 جنوری کو پی آئی سی میں ٹیسٹ کیے گئے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے خود جاکر نواز شریف سے جیل میں دو ملاقاتیں کیں اور علاج کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے نواز شریف کو جیل میں محکمہ داخلہ کا خط خود جا کر دیا ، یہاں تک کہ محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو اپنا معالج باہر سے بلانے اور ملک میں اپنی مرضی کے معالج سے علاج کراوانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کا خاندان زور ڈال رہا ہے کہ انکا علاج لندن میں ہو جبکہ دوسری طرف  عمران خان کو جب الیکشن مہم میں چوٹ لگی تو انہوں نے اپنے ملک میں ہی علاج کروانے کو ترجیح دی ، عمران خان نے تو اپنے والد کا علاج بھی شوکت خانم سے کرایا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے جتنے اسپتال بنائے انہیں وہ پسند نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سیاست کھیلنی ہے تو وہ مسلم لیگ نواز کی اپنی مرضی ہے ، ہم میڈیا کے ہاتھوں نواز شریف کے معاملے پر بلیک میل ہو رہے ہیں۔ میڈیا کہتا ہے نواز شریف کو علاج نہیں مل رہا۔