Sunday, May 12, 2024

نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے مسترد کر دیا، پرویز الہٰی

نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے مسترد کر دیا، پرویز الہٰی
September 26, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے مسترد کر دیا۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ فوج کیخلاف بول کرنوازشریف نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا۔ عوام نوازشریف کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دینگے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نوازشریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مناظرعلی رانجھا کے بھائی مظہرعلی رانجھا ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہوگئے۔