Monday, May 20, 2024

نوازشریف کے صاحبزادوں اور داماد کے گرد گھیراتنگ ، وطن واپسی پر گرفتار کرنیکا فیصلہ

نوازشریف کے صاحبزادوں اور داماد کے گرد گھیراتنگ ، وطن واپسی پر گرفتار کرنیکا فیصلہ
October 4, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیب عدالت کے حکم پرنیب کا نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین اورداماد کیپٹن (ر) صفدر کووطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ ۔دائمی وارنٹ گرفتاری انٹرپول کو بھی بھیجے جائینگے ۔
دو اکتوبر کو شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی جس میں احتساب عدالت نے حسن نواز ، حسین نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے تینوں کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی احکاما ت پراب نیب نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اورذرائع کے مطابق حسن ،حسین اور کیپٹن(ر) صفدر کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا ۔ تینوں کی گرفتاری کےلئے دیگر سرکاری ایجنسیوں سے مدد بھی لی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہونگے جو انٹرپول کو بھجوائے جائیں گے۔