Tuesday, April 23, 2024

نوازشریف کے صاحبزادوں اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

نوازشریف کے صاحبزادوں اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ
June 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیب نے  نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران ، وزیراعظم کے سابق  پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد ، سیکرٹری پنجاب نجم شاہ  اور سابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی  ۔ نیب  ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار  اور علی عمران کو انٹر پول  سے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے  ۔ دوسری طرف  شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کی تین رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے  ، نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حتمی فیصلہ نگران کابینہ کرے گی۔ واضح رہے قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزارت داخلہ کو شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے تین مرتبہ خط لکھا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق نگران کابینہ وزارت داخلہ کی رپورٹ پررواں ہفتے فیصلہ کرئے گی جبکہ نگران کابینہ کا اجلاس آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔