Saturday, May 18, 2024

نوازشریف کے دل کا علاج ہوگامگردل کی خواہش پوری نہیں ہوگی،فیاض الحسن چوہان

نوازشریف کے دل کا علاج ہوگامگردل کی خواہش پوری نہیں ہوگی،فیاض الحسن چوہان
February 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت نوازشریف کے دل کا علاج کرائیگی مگر ان کے دل کی خواہش پوری نہیں کرے گی ۔ صوبائی وزیراطلات نے سانحہ چیئرنگ کراس لاہور کے شہداکی دوسری برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا شہید پولیس افسران اور نوجوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسران اور اہلکار پوری قوم کاقابل فخر سرمایہ ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  شہباز شریف کو ہم نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین  خشوع  و خضوع کیساتھ بنایا ، انہیں کود شرم رکنی چاہیے کہ یہ کمیٹی کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف پلاننگ کیلئے ، کمیٹی کے چیئرمین خود کرپشن میں ڈوبےہوئے ہیں ۔