Tuesday, April 16, 2024

نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد

نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد
April 7, 2019

 لندن (92 نیوز) انٹرپول نے نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

 انٹر پول نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ انٹرپول کے 5 رکنی بینچ نے اس حوالے سے 10 اجلاس منعقد کر کے معاملے کا جائزہ لیا۔

 حکومت پاکستان نے اپنی درخواست میں حسین نواز پر جو الزام عائد کیے تھے وہ انٹرپول کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

 انٹرپول کمیشن نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے دستاویزات غیر واضح ہیں ، حکومت پاکستان کی جانب سے قابل اعتباز شواہد جمع نہیں کرائے گئے۔

 ایف آئی اے نے انٹر پول ہیڈ کوارٹرز فرانس کو حسین نواز کی پاکستان حوالگی کیلئے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے درخواست بھیجی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پاکستان میں عدالت نے حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

ایف آئی اے نے درخواست میں ایون فیلڈ ریفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دائمی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود حسین نوازعدالت میں پیش نہیں ہوئے لیکن انٹرپول نے حسین نواز کی جانب سے پیش کیے جانے والے ثبوتوں کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ ان کے حق میں دیا۔