Tuesday, April 23, 2024

نوازشریف کے بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دیدی گئی ہے،چیئرمین نیب

نوازشریف کے بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دیدی گئی ہے،چیئرمین نیب
June 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے  کہا کہ  نواز شریف کے  بیٹوں کو انٹر پول کے ذریعے  لانے کی منظوری دے دی ہے ، ڈی جی نیب اب خط لکھیں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں نہ ہی نیب کی جانب سے کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ لوگ الیکشن مہم بھی چلائیں اور جب نیب طلب کرے تو پیش بھی ہوں ، ہم قانون نوٹسز جاری کرتے ہیں  ، طلبی کا کوئی بھی نوٹس جاوید اقبال کی جانب سے دعوت نامہ نہیں ہوتا۔ قانونی نوٹسز کی تعمیل ہر حال میں ہوگی اور اگر نہ ہوئی تو کرائی جائے گی ۔