Friday, March 29, 2024

نوازشریف کے بیرون ملک اثاثے وائٹ کالر کرائم کا کیس ہے، نیب

نوازشریف کے بیرون ملک اثاثے وائٹ کالر کرائم کا کیس ہے، نیب
November 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نیب نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا نوازشریف کے بیرون ملک اثاثے وائٹ کالر کرائم کا کیس ہے۔ ملزم نے بے نامی دار کے ذریعے اثاثے چھپائے۔ وضاحت کا موقع ملا مگرملزمان نے ہر فورم پرکیس کا رخ بدلنے کی کوشش کی۔ احتساب عدالت میں نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائیہ تقریب کے باعث پیش نہ ہوسکے ۔ ایک روز کیلئے حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر واثق ملک کی جانب سے حتمی دلائل کا آغاز ہوا۔ سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کہا پانامہ لیکس کے بعد ریاست کو پہلی بار نواز خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کا پتہ چلا۔ ریاست ماں ہے، شہریوں سے پوچھ سکتی ہے اثاثےکہاں سے آئے؟۔ واثق ملک نے دلائل میں مزید کہا کہ نواز شریف نے بے نامی دار کے ذریعے اثاثے چھپائے۔ ملزمان کی طرف سے پیش کی گئی وضاحت جعلی نکلی۔ شریک ملزمان خود کومالک کہتے ہیں مگر منی ٹریل نہیں دی۔ یہ عام نہیں وائٹ کالر کرائم کا کیس ہے۔ بڑے منظم طریقے سے کیا گیا جرم ہے۔ دوسری طرف فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی شہادتیں مکمل ہو گئیں۔