Sunday, May 19, 2024

نوازشریف کے بیان پر ن لیگ کے ورکرز بھی ناراض ہیں ، فواد چودھری

نوازشریف کے بیان پر ن لیگ کے ورکرز بھی ناراض ہیں ، فواد چودھری
May 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ورکر بھی نوازشریف کے بیان پر اتنا ہی ناراض ہے جتنا کسی دوسری جماعت کاورکر خفا ہے ۔ فواد چودھری کہتےہیں نوازشریف کو یہ معلوم نہیں لندن میں جائیدادیں کیسے خریدیں،ممبئی حملوں کے بارے میں انہیں بہت علم ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے کارگل میں بھی پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔