Sunday, September 8, 2024

نوازشریف کے بعد عمران خان نے لندن جانے کی تیاریاں شروع کردیں

نوازشریف کے بعد عمران خان نے لندن جانے کی تیاریاں شروع کردیں
September 3, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) لندن سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ نوازشریف کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لندن جانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پانچ روزہ دورےکے دوران پارٹی رہنمائوں اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے بھی لندن جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وہ اگلے ہفتے لندن کا اہم دورہ کریں گے۔

عمران خان 9 ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے اور پانچ روز تک لندن میں قیام کرینگے۔ اس دوران وہ پارٹی رہنماوں اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف کی لندن سے واپسی 14 ستمبر کو ہوگی اور وہ لندن سے براہ راست 14 ستمبر کے جلسے سے خطاب کے لیے لاہور آئیں گے۔

عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان اپنے والد کے ساتھ عید منانے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ چند پاکستان میں قیام کے بعد اپنے والد کے ساتھ ہی لندن روانہ ہو جائیں گے۔