Friday, April 26, 2024

نوازشریف کے بعد سی پیک مزید تیزی سے جاری ہے، چینی سفیر

نوازشریف کے بعد سی پیک مزید تیزی سے جاری ہے، چینی سفیر
January 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سی پیک کو نواز شریف کے اقتدار کے ساتھ نتھی کرنے والوں  کی پروپیگنڈا مہم ایک بار پھر ناکام ہو گئی ۔ چین نے واضح کر یا کہ کسی حکومت کے آنے جانے  سے اقتصادی راہداری منصوبے کو کوئی خدشہ نہیں ۔

چینی سفیر یاؤ جنگ  نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کے جانے کے بعد سی پیک  منصوبے پر پہلے سے زیادہ سرعت کےساتھ  کام جاری  ہے اور ہماری توقعات سے بڑھ کرتیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔

چینی سفیر کہتے ہیں  ہم پاکستان کے آزمودہ ساتھی ہیں ۔ حکومت تبدیل ہونے سے تعلقات  میں فرق پڑتا ہے نہ ہی پاک چین اقتصادی راہداری پر اثر پڑنے کا کوئی خدشہ ہے ۔

یاؤ جنگ کا  مزید کہنا تھا کہ سی پیک کی کامیابی کے لیے پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی شعبے کا تعاون درکار ہے۔چین ایسٹ انڈیا  کمپنی جیسی سوچ نہیں رکھتا  ۔