Friday, April 26, 2024

نوازشریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے: پی ٹی آئی

نوازشریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے: پی ٹی آئی
January 12, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں کے سپریم کورٹ کے باہر حکومت پر وار۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کہتے ہیں کہ وزیراعظم نواشریف دودوھ اور پانی کو الگ نہیں کرنا چاہتے۔ الگ کر دیا تو ساری حقیقت سامنے آ جائیگی۔ نوازشریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ وہ ایک سوراخ کو بند کرتے ہیں تو دوسرا کھل جاتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ حقائق سامنے آئے تو وزیراعظم عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ بچوں کے پاس پیسے کہاں سے آئے وزیراعظم کو نہیں پتہ۔ ثابت ہوگیا نوازشریف کے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں، جدہ فیکٹری لگانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ حکومت بتائے 12ملین درہم میں اتنی برکت کیا تھی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔