Saturday, April 27, 2024

نوازشریف کیخلاف ہر چال ناکام ہو رہی ہے ، مریم نواز

نوازشریف کیخلاف ہر چال ناکام ہو رہی ہے ، مریم نواز
July 9, 2018
لندن ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ہر چال ناکام ہو رہی ہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، کارکن زیادہ پر جوش ہیں ، ہزاروں ورکرز کو کون گرفتار کرے گا۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کیلئے قانونی  مشاورت جاری ہے ، مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اپیل دائر کرنے کیلئے ہماری وہاں موجودگی  ضروری ہے  مگر وکلا سے مزید مشاورت جاری ہے ۔ طیارے میں ہی گرفتاری کے سوال پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  ورکرز کو پیغامات جا چکے ہیں ، ورکرز لیڈرز سے زیادہ چارج ہیں ۔