Thursday, April 18, 2024

نوازشریف کیخلاف ووٹ کیوں نہ دیا،ن لیگ کا 20 ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نوازشریف کیخلاف ووٹ کیوں نہ دیا،ن لیگ کا 20 ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
November 23, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف کیلئے ووٹ نہ دینے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ نون لیگ کے 23 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ صرف 3 ارکان نے رخصت لی تھی۔ باقی تمام کو غیر حاضری کی وجہ بتانا ہوگی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا بل مسترد ہونے سے نوازشریف کو پارٹی صدارت اپنے پاس رکھنے کا اختیار تو مل گیا لیکن اجلاس میں لیگی ارلام کی بغاوت اورناراضی کھل کر سامنے آ گئی ۔ پارٹی قیادت کی ہدایت کے باجود 20 ارکان نے اجلاس میں آنا تک گوارہ نہ کیا۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کے لیے ووٹ نہ دینے والے 20 ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ان ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بل کے موقع پر 23 لیگی اراکین غیرحاضرتھے۔ 3 نے علالت کے باعث رخصت لی تھی ۔ باقی ارکان نےغیر حاضری کی کوئی وجہ نہ بتائی تھی۔
جن ارکان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے ان میں رانا عمر نزیر، طاہر اقبال، طاہر بشیر چیمہ، سلطان محمود ، سرزمین خان، عالم داد لالیکا، محمد نزیر خان، خواجہ آصف، خسرو بختیار ، نثار جٹ، عاصمہ ممدوٹ، رضا حیات ہراج،قاسم نون، بلال ورک، باسط بخاری اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔
میر دوستین ڈومکی، جعفر خان لغاری، عارفہ خالد، مطلوب مہدی سے بھی جواب طلب کیا جائےگا ۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن سے بھی ووٹ نہ ڈالنے پروجہ پوچھی جائے گی۔