Saturday, May 18, 2024

نوازشریف کیخلاف فیصلے کیلئے عدل کے نئے پیمانےبنائے گئے ، مریم نواز کا ٹویٹ

نوازشریف کیخلاف فیصلے  کیلئے عدل کے نئے پیمانےبنائے گئے ، مریم نواز کا ٹویٹ
November 14, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر مریم نواز شریف اپنے دماغ میں محفوظ عدلیہ مخالف خیالات فوراً زبان پر لے آئیں اور دھڑا دھڑا ٹویٹ داغ دیئے جن میں حسب معمول عدلیہ کے خلاف دل کی بھڑاس نکالی گئی ۔
سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان نا اہلی کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے پر جذبات کا اظہار کرنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ جناب والا ! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے ’’عدل‘‘ کے نئے پیمانے بنائے گئے ۔
مریم نواز کو اسی پر قرار نہ آیا تو ایک ٹویٹ اور داغ ڈالا اور کہا کہ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور اس کے خاندان کے لئے ہیں۔
دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟ ۔
اردو میں دل بھرگیا تو مریم نواز نے انگریزی میں بھی دل کے پھپھولے خوب پھوڑے اور کہا کہ عمران خان کیس کے قانونی مضمرات اقامہ والے مذاق سے کہیں زیادہ سنجیدہ ہیں ۔ قوم کو اب اس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔