Saturday, April 20, 2024

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
December 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
جسٹس عامر فاروق نے سینئر وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نا اہل قرار پانے کے بعد عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔