Friday, September 20, 2024

نوازشریف کی کوشش ہے عدلیہ پر حملہ کرکے خودکو بچا لیں،عمران خان

نوازشریف کی کوشش ہے عدلیہ پر حملہ کرکے خودکو بچا لیں،عمران خان
February 21, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف کی کوشش ہے عدلیہ پر حملہ کرکے فیصلوں سے خودکو بچا لیں۔ تین ہفتوں میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے ،عوام چوروں کے نہیں عدلیہ کے ساتھ ہے ۔پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کیخلاف کسی بھی مہم کی مزاحمت کریں گے ،نواز شریف کو اقامہ پر نکالنے کے بجائے جیل ہونی چاہئے ۔

اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ن لیگ سے زیادہ  لوگ جمع کر کے دکھائیں گے  کہ  عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، نواز شریف بانی متحدہ کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کرپشن کا جواب طلب کرنے پر سپریم کورٹ   پر حملے کیے جا رہے ہیں  ، عابد باکسر کی واپسی کے بعد  شہباز شریف اپنی فکر کریں ۔