Tuesday, April 23, 2024

نوازشریف کی کل بیرون ملک روانگی متوقع

نوازشریف کی کل بیرون ملک روانگی متوقع
November 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی کل بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اتوار کی صبح برطانیہ جانیوالی 3 مختلف فلائٹس میں سے کسی ایک میں جا سکتے ہیں۔ تینوں فلائٹس اور پرائیوٹ طیارے کے حوالے سے انتظامات کر لیے گئے۔ ادھر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ہو گیا۔ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جلد از جلد لندن منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ معاون خصوصی نعیم الحق کہتے ہیں کہ نواز شریف کا فوری علاج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں۔ ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلنے کے بعد نوازشریف کی بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔ علاج طویل ہونے کی صورت میں مریم نواز بھی قانونی راستہ اختیار کرکے لندن روانہ ہونگی جبکہ نوازشریف کی صحت بہتر ہونے پر مریم نواز دوبارہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گی۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، متعدد ادویات کے باوجود نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سنبھل نہیں پا رہے، بیماری کی تشخیص نہ ہونے سے علاج میں مسائل کا سامنا ہے۔