Friday, April 26, 2024

نوازشریف کی کرپشن کےقصیدے دنیا بھرمیں مشہور ہیں، شہباز گل

نوازشریف کی کرپشن کےقصیدے دنیا بھرمیں مشہور ہیں، شہباز گل
July 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نوازشریف پر لفظی چڑھائی کردی، کہا یہ ہیں وہ دودھ کے دھلے جن کی کرپشن کےقصیدے دنیا بھرمیں مشہور ہیں۔ شہبازگل نے بیان میں کہا کہ پاناما سے لے کر ڈیلی میل اور سسیلین مافیا سے لے کرپینٹ ہاؤس پائریٹس تک کہاں کہاں ان کی لوٹ مار کا ذکر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی عالمی سطح پر کوئی تصویر چھپی ہے تو وہ چوروں، لٹیروں کے ساتھ ہے، ریمنڈ بیکر کی کتاب ان کی کرپشن کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔