Wednesday, April 24, 2024

نوازشریف کی چھوٹے بھائی شہباز شریف سے انکے چیمبر میں ملاقات

نوازشریف کی چھوٹے بھائی شہباز شریف سے انکے چیمبر میں ملاقات
October 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہبازشریف سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت اور آصف زرداری سے ملاقات پر بات چیت کی گئی۔ شہبازشریف نے اسرائیلی طیارے کے معاملے پر وزیر خارجہ کی وضاحت بھی قبول کی۔ شہباز شریف مختصر ملاقات کے بعد ایوان میں چلے گئے۔ نوازشریف سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ نوازشریف چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے چیمبر پہنچے۔ شہباز شریف نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیئے گیٹ نمبر 1 پر آئے۔ مسلم لیگ  کے رہنما بھی استقبال کے لیئے موجود تھے۔ نواز شریف سے صحافیوں نے این آر او سے متعلق سوال کیا جس کا نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیا۔