Monday, September 16, 2024

نوازشریف کی پمز اسلام آباد منتقلی کے پیش نظر وی آئی پی روم تیار

نوازشریف کی پمز اسلام آباد منتقلی کے پیش نظر وی آئی پی روم تیار
July 23, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف کی پمز کارڈک سنٹر اسلام آباد منتقلی کے پیش نظر وی آئی پی روم تیار کر لیا گیا ، سابق وزیراعظم کی ایکو  رپورٹ کے بعدان کی  اسپتال منتقلی کا فیصلہ ہو گا ۔نواز شریف کے لیے خاص طور پر تیار کئے گئے کمرے کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔پمز کارڈیک سنٹر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات  کئے گئے ہیں ، سول کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات ہیں ، پمز اہسپتال کی جانب سے ڈاکٹر اعجاز قدیر کی سربراہی میں کارڈیالوجیسٹ ڈاکٹر نعیم ملک، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شجی، گیسٹرولوجسٹ ڈاکٹر مشہود اور ڈاکٹر سہیل تنویر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا ۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے خون کے نمونے حاصل کئے جن کے مطابق نواز شریف کا یوریا بڑھ چکا ہے اور شوگر بھی زیادہ ہے ، نواز شریف 15 قسم کی ادویات استعمال کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف کو کڈنی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ پمز کی ٹیم کل نواز شریف کا جیل جا کر ایکو کرے گی، رپورٹس آنے کے بعد ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم  نواز شریف کی ممکنہ طور پر پمز منتقلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ادھر صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم  ناصرالملک کو  نواز  شریف  کے علاج معالجے  کی   تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی  ہیں  ۔