Saturday, April 20, 2024

نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ، میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے، فواد

نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ، میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے، فواد
August 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1297031014951399424?s=20 وفاقی وزیر فوادچودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو نوازشریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکا دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کونشان عبرت بنانا چاہئے۔