Thursday, March 28, 2024

نوازشریف کی واپسی پر شہباز شریف نے کارکنوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت دیدی

نوازشریف کی واپسی پر شہباز شریف نے کارکنوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت دیدی
July 9, 2018
ننکانہ صاحب ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے موقع پر کارکنوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  شہباز شریف نے  کہا کہ 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز پاکستان آ جائیں گے، عوام اپنے قائدین کے استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا،ہم ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی بنائیں گے جبکہ  غریبوں کو سر چھپانے کیلئے گھر دیں گے،خدمت کا موقع ملا تو پہلے سے بڑھ کر ترقیاتی کام کریں گے۔