Saturday, May 18, 2024

نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری

نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری
December 6, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف کو نیب کے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کا حق حاصل نہیں ۔ مشترک گواہوں کے بیانات ایک ہی دن ریکارڈ کئے جا سکتے ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 21صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بھی ایک ٹرائل کی استدعا مسترد کرچکی ہے ۔ ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں میرٹ پر مبنی نہیں ۔ ملزم نواز شریف کو ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کا حق حاصل نہیں ۔ احتساب عدالت نے جو درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا اس میںک وئی غیر قانونی نکتہ نہیں ۔
فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے کیس متاثر ہونے کے خدشے کا نکتہ احتساب عدالت کے سامنے رکھا جا سکتا ہے ۔ اس خدشے کے پیش نظر کہ ایک گواہ دوسری بار پیش ہوتے ہوئے اپنا بیان بہتر بنا لے گا ۔ مشترک گواہان کے بیانات ایک ہی دن میں رکارڈ کئے جاسکتے ہیں یا کیس کو متاثر ہونے سے بچانے کےلئے مشترک گواہان کو ایک بیان کے قلمبند ہونے کے اگلے ہی روز طلب کیا جا سکتا ہے۔