Saturday, April 20, 2024

نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور

نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور
February 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل کے بعد نوازشریف کی درخواست منظور کی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چھ سنئیر ڈاکڑز پر مشتمل  میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔  تاہم دو شامل نہ ہوئے ۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو مسلسل نگرانی اور بعض اوقات ادویات تبدیل کرنے کی سفارش کی۔ انہوں نے کہا نواز شریف صرف عارضہ قلب نہیں بلکہ ذیابیطس اور گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ گردے کا مرض تیسرے مرحلے پر ہے۔ پانچویں اور آخری مرحلے پر ڈائلیسس کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ ڈاکڑز نے نواز شریف کو ایسے اسپتال میں رکھنے کی سفارش کی جہاں ایک چھت کے نیچے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت میسر ہو۔ خواجہ حارث کے دلائل مکمل نہ ہوسکے ۔ پیر کو بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ طبی  بنیاد پر دائر درخواست ضمانت پر  مزید سماعت اٹھارہ فروری کو ہوگی۔