Saturday, April 20, 2024

نوازشریف کی نصرت شہباز،حمزہ اورسلمان کیساتھ شہبازشریف سے نیب آفس میں ملاقات

نوازشریف کی نصرت شہباز،حمزہ اورسلمان کیساتھ شہبازشریف سے نیب آفس میں ملاقات
October 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیب کی زیرحراست شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت نواز، صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز نےبھی  شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ شہباز شریف کو دو روز قبل نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔نیب نے گزشتہ روز نیب عدالت سے  شہباز شریف کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا تھا۔ نیب کی جانب سے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی  مگر عدالت نئے درخواست مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر  نیب کے حوالے کیا تھا۔ نیب 16اکتوبر کو شہباز شریف کو دوبارہ نیب کورٹ میں پیش کرے گا۔