Friday, April 26, 2024

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس مرتب کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کیخلاف شکایت درج

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس مرتب کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کیخلاف شکایت درج
January 21, 2020
 لندن (92 نیوز) نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس مرتب کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کیخلاف شکایت درج کرا دی گئی۔ لندن میں اوورسیز پاکستانی چودھری طارق محمود نے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کیخلاف شکایت درج کرا دی۔ شکایت برطانوی میڈیکل کونسل کو کی گئی۔ شکایت میں نوازشریف کی عدالتی سزا کا بھی ذکر ہے۔ درخواست گزار کے مطابق میڈیکل کونسل تحقیقات کرے کہ ڈاکٹر ڈیوڈ نے نوازشریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کی درخواست کی حمایت کیوں کی۔ طارق محمود نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے بھی منعقد کر چکا ہے۔