Sunday, May 5, 2024

نوازشریف کی منسٹر انکلیو آمد، شہباز شریف سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی

نوازشریف کی منسٹر انکلیو آمد، شہباز شریف سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی
December 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف اچانک اسلام آباد پہنچے اور منسٹرز انکلیو میں چھوٹے بھائی شہباز شریف سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ۔ شریف برادران کے درمیان  منسٹر انکلیو میں دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا گیا  جبکہ  احتساب عدالت کے کسی بھی ممکنہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ شریف برداران نے اتفاق کیا کہ احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا اس پر قانونی راستہ اختیار کریں گے اور فیصلہ خلاف آنے پر ابتدائی مرحلے میں پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کیا جائے گا۔آئندہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو اپویشن لیڈر کے چیمبر میں چائے پر مدعو کیا جائے گا۔ اپویشن جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ نوازشریف لیگی رہنما عباس آفریدی کی رہائشگاہ  پر کچھ دیر قیام کے بعد مری پہنچ گئے، نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے کل صبح مری سے روانہ ہوں گے ۔