Tuesday, May 14, 2024

نوازشریف کی لندن کی سڑکوں پر واک کرتے ایک اور تصویر سامنے آ گئی

نوازشریف کی لندن کی سڑکوں پر واک کرتے ایک اور تصویر سامنے آ گئی
June 5, 2020
لندن (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ایک اور تصویر سامنے آ گئی، ہشاش بشاش نواز شریف لندن کی سڑکوں پر واک کرتے نظر آئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو تصویر بیٹے کے ہمراہ لندن کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی نواز شریف کی لندن میں فیملی کے ہمراہ چائے پینے کی تصویر وائرل ہوئی تھی، لیگی قائد کی لندن میں اپنی فیملی کے ہمراہ چائے پیتے ہوئے تصویر پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گیا تھا۔ نواز شریف کی لندن میں فیملی کے ہمراہ چائے پینے کی تصویر وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شئیر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ یہ تصاویر ہمارے عدالتی نظام کا منہ چڑاتی ہیں، تصویریں بتاتی ہیں عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کرسکتے ہیں؟۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ کے جواب میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نواز شریف کو دیکھ کر مخالفین کے اوسان خطا ہوتے ہیں، تصویر کا مقصد تشہیرنہیں تذلیل تھا۔