Friday, March 29, 2024

نوازشریف کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

نوازشریف کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل
July 13, 2018
لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی لاہور ایئرپورٹ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں  موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ سکیورٹی حکام نے وزارت داخلہ کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ سیکرٹری وزارت داخلہ کے نام لکھا گیا۔ مراسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی ہدایات کی گئی۔ سکیورٹی کے پیش نظر دوپہر 3 بجے سے رات گیارہ بجے تک سروس معطل کرنے کی درخواست کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ائیرپورٹ، والڈ سٹی لاہور، شاہدرہ، برکی ہڈیارہ اور نواب ٹاون کے علاقے میں سروس معطل کی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کر لی۔ ۔ سہہ پہر 3 بجے سے لاہور ائیر پورٹ، برکی، ہڈیارہ، نواب ٹاون کے علاقوں میں موبائیل سروس بتدریج بند کر دی جائے گی۔ ادھر لاہور کی سرکلر روڈ، بھائی گیٹ، موری گیٹ، لوہاری گیٹ، موچی گیٹ، دہلی گیٹ، یکی گیٹ، کشمیری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ کے علاقوں میں بھی سروس بند کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹیکسالی گیٹ، رونمائی گیٹ، فورٹ روڈ سمیت تمام والے اولڈ سٹی میں موبائل سروس بند کر دی جائے گی۔