Sunday, September 8, 2024

نوازشریف کی طبیعت کی ناسازی کےباعث اسلام آباد روانگی مؤخر

نوازشریف کی طبیعت کی ناسازی کےباعث اسلام آباد روانگی مؤخر
July 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم  نوازشریف نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اسلام آباد روانگی مؤخر کردی ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کاکہناہے کہ وزیراعظم کی ایک ٹانگ میں انفیکشن  ہو گیاہے۔ان کااعلاج شروع کردیاگیاہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نوازشریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہےاوران کی ایک ٹانگ میں انفیکشن  ہوگیاہے۔ترجمان نے بتایاہےکہ ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کا علاج شروع کردیاہے۔فی الحال طبیعت  کی ناسازی کے باعث انہوں نے اسلام آباد روانگی مؤخر کردی ہے ۔وزیراعظم نےکل اسلام آباد روانہ ہوناتھا۔ واضح رہے کہ نوازشریف لند ن سےواپسی کے بعد سےرائے ونڈ میں مقیم ہیں۔