Friday, April 26, 2024

نوازشریف کی طبیعت انتہائی ناساز، درخواست ضمانت آج ہی سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف کی طبیعت انتہائی ناساز، درخواست ضمانت آج ہی سماعت کیلئے مقرر
October 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہی کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ متفرق درخواست شہباز شریف کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کی تھی۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی اسپیشل بینچ نے کی تھی۔ دوران سماعت ریمارکس دئیے گئے تھے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے، نوازشریف کو متعدد بیماریاں ہیں۔ کیا سب بیماریوں کے اسپیشلسٹ ڈاکڑ علاج کر رہے ہیں جس پر ایم ایس سروسز اسپتال نے ہاں میں جواب دیا تھا ۔ خواجہ حارث نے اپنے موکل کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی تو ڈاکٹر سلیم نے بتایا تھا کہ نوازشریف نے ہمیں کسی دوسرے ڈاکڑ کو بلانے کی تجویز نہیں دی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے تھے کہ وکیل صفائی کوئی الزام نہیں لگا رہے کہ بہتر علاج نہیں ہو رہا، وہ مرضی کا علاج چاہتے ہیں۔