Saturday, April 20, 2024

نوازشریف کی صحت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، فردوس عاشق

نوازشریف کی صحت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، فردوس عاشق
October 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو بہترعلاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، اس وقت پہلی ترجیح نوازشریف کی صحت ہے جس پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ معاون خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر کے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت یو این کی قراردادوں پر بھی عمل درآمد نہیں کر رہا۔عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس پر عالمی برادری کی بھی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پریشان ہے۔ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کو کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ 82 روز سے کشمیر میں کرفیو ہے۔ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔کشمیر کی جدوجہد کو پیلٹ گنز اور گولیوں سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔