Saturday, April 27, 2024

نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنیوالے ذہنی بیمار ہیں، مریم اورنگزیب

نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنیوالے ذہنی بیمار ہیں، مریم اورنگزیب
November 19, 2019
لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنیوالے ذہنی بیمارہیں، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوازشریف کو والدہ اور مریم نواز نے دعاؤں میں گھر سے الوداع کیا،، صحت مند ہوکر جلد واپس لوٹیں گے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ ائیر ایمبولنس میں سوار ہونے سے قبل ڈاکٹرز نے ایک مرتبہ پھر محمد نوازشریف کا معائینہ کیا اور طبی علامات دیکھیں، قائد محمد نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان بھی ہیں ائیر ایمبولنس میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ائیر ایمبولنس اپنے سفر کے دوران قطر میں رُکے گی قطر میں مختصر قیام کے دوران محمد نواز شریف کا دوبارہ طبی معائنہ بھی ہوگا، دعاوں، محبتوں اور محمد نوازشریف کی صحت کے لئے فکر مندی پر قوم اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے عوام کو ان کی صحت سے مسلسل آگاہ رکھا۔