Thursday, May 9, 2024

نوازشریف کی صحت غیرمستحکم، مریم نواز کو والد کے پاس آنیکی اجازت نہیں دی گئی، شہبازشریف

نوازشریف کی صحت غیرمستحکم، مریم نواز کو والد کے پاس آنیکی اجازت نہیں دی گئی، شہبازشریف
February 5, 2020
لندن (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہتے ہیں کہ نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک اور غیرمستحکم ہے۔ مریم نواز کو والد کے پاس پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ پیچیدہ نوعیت کی بیماریوں کے لاحق ہونے پرنوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معالجین نے دل کی شریانوں اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹوں کا انکشاف کیا ہے۔ شریک حیات کھو دینے کے غم نے نواز شریف کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے۔ انتہائی افسوسناک ہے کہ مریم نواز کو والد کی دیکھ بھال کیلئے آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔