Friday, May 17, 2024

نوازشریف کی صحت سے متعلق پہلی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

نوازشریف کی صحت سے متعلق پہلی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
December 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی صحت سے متعلق پہلی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ ہائی کورٹ آفس نے عدالتی وقت ختم ہونے پر رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے ایڈیشنل رجسٹرار آفس میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی نہ صرف صحت ٹھیک نہیں بلکہ ان کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے، نواز شریف کے محفوظ علاج کے لیے 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہیئں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل میں خون کی شریان کا بھی مسئلہ ہے  جبکہ بائی پاس آپریشن کے بعد نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے مگر انکی خون کی شریانوں میں مسائل ہیں۔ نواز شریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہونی چاہیے جبکہ انہیں دن میں دو مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے۔ نواز شریف کے مرض کے مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔