Sunday, May 19, 2024

نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست واپس لینے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس ‏جاری کردیا

نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست واپس لینے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس ‏جاری کردیا
February 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے  نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کےمعاملے پر نوٹس جاری کر دیا ۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم نوازشریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا پر اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے سماعت کی ۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ، سماعت  کی جائےگی ۔ عدالت عالیہ نے نیب کو بھی جواب جمع کرانے کی  ہدایت کردی ، عدالت نے قرار دیا کہ منگل کو ہی ملزم کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔ عدالت نےخواجہ حارث کو ہدایت کی کہ قانونی نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ۔