Thursday, April 25, 2024

نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 4 بجے تک ملتوی

نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 4 بجے تک ملتوی
October 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 4 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ وزیراعظم،وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا آج ہی کوئی نمائندہ مقرر کر کے عدالت میں بھجوائیں۔ قبل ازیں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کی تھی۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی اسپیشل بینچ نے کی تھی۔ دوران سماعت ریمارکس دئیے گئے تھے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے، نوازشریف کو متعدد بیماریاں ہیں۔ کیا سب بیماریوں کے اسپیشلسٹ ڈاکڑ علاج کر رہے ہیں جس پر ایم ایس سروسز اسپتال نے ہاں میں جواب دیا تھا ۔ خواجہ حارث نے اپنے موکل کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی تو ڈاکٹر سلیم نے بتایا تھا کہ نوازشریف نے ہمیں کسی دوسرے ڈاکڑ کو بلانے کی تجویز نہیں دی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے تھے کہ وکیل صفائی کوئی الزام نہیں لگا رہے کہ بہتر علاج نہیں ہو رہا، وہ مرضی کا علاج چاہتے ہیں۔