Saturday, April 27, 2024

نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امراء میں اجلاس،وزیراعظم،شہبازشریف کی شرکت

نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امراء میں اجلاس،وزیراعظم،شہبازشریف کی شرکت
May 20, 2018
لاہور( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف اور سلمان شہباز بھی موجود تھے ، اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے او آئی اجلاس کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز اور مؤثر کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال بھی کیا گیا ، ملک میں نگران سیٹ اپ کے قیام اورنیب کیسز پر بھی اجلاس کے دوران  مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی امور کو منظم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔