Thursday, April 25, 2024

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،وزر اعظم ،اسحاق ڈار، حسن نواز کی شرکت

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،وزر اعظم ،اسحاق ڈار، حسن نواز کی شرکت
April 21, 2018
لندن ( 92 نیوز) نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا لندن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسن نواز شریک ہوئے ۔اجلاس میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ عدالت سے استثنیٰ نہ ملنے کے سوال پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ آج کوئی نئی بات کریں ۔نوازشریف نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال پر فکرمند ہوں ، معاشی حالات ٹھیک نہیں ۔  سابق وزیر اعظم نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے سزا دینے کیلئے پورا زور لگایا جارہا ہے، ایسا تو مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا  ، قوم اگلے الیکشن کو ریفرنڈم سمجھے ۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دوسری جماعتیں امپائر کی انگلی کی طرف دیکھ رہی ہیں، ن لیگ اوپر سے حکم نہیں لیتی ۔عمران خان بتائیں سینیٹ الیکشن میں انہوں نے تیر پر مہر کس کے کہنے پر لگائی؟۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم وہ اور خورشید شاہ فائنل کریں گے  ،نواز شریف پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے ۔ دوسری طرف حسین نواز کا کہنا ہے کہ استثنیٰ نہ ملنا افسوسناک ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ  ن لیگی قیادت اس مشاورتی اجلاس میں  نگران سیٹ اپ کے لئے نام فائنل کرلے گی ۔تاہم اصل صورتحال کا علم تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی پر ہو گا۔