Friday, April 19, 2024

نوازشریف کی رپورٹس میڈ یکل بورڈ نے ادھوری قرار دے دیں

نوازشریف کی رپورٹس میڈ یکل بورڈ نے ادھوری قرار دے دیں
January 17, 2020
لاہور (92 نیوز) نوازشریف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، میڈیکل بورڈ نے رپورٹس ادھوری قرار دے دیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی بلڈ رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں، پلیٹ لیٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا نہ ہی جنیٹک معائنے سے متعلق اپ ڈیٹ دیا گیا۔ چودھری شوگر مل کیس کے حوالے سے نوازشریف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کروادی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وکیل نے موقف اپنا یا کہ نوازشریف کو دل کا عارضہ لاحق ہے، دل کے عارضہ کے ساتھ مزید کئی امراض لاحق ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے نیب سے استفسار کیا گیا کہ ریفرنس کب تک آ جائے گا؟،5 ماہ ہو گئے ملزمان کو جوڈیشل ہوئے۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عدالت نے 20 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔