Friday, April 19, 2024

نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن سازش مریم نواز اور لیگی ایم پی ایز نے رچائی، شہبازگل

نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن سازش مریم نواز اور لیگی ایم پی ایز نے رچائی، شہبازگل
September 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہبازگل نے کہا نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کی سازش مریم نواز اور لیگی ایم پی ایز نے ملکر تیار کی۔

معاون خصوصی شہبازگل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا واقعے میں 6 کردار ملوث ہیں۔ ڈرامہ رچانے والوں نے ملک کی ساکھ کا بھی نہ سوچا، ہم کس کس کو نکالیں۔

اُنہوں نے کہا یہ ہر ادارے میں سیاسی بھرتیاں کرکے گئے اور سازشیں کررہے ہیں۔ شہبازگل نے جلد ایک اور اسکینڈل سامنے لانے کا اعلان بھی کردیا۔

اُن کا کہنا تھا پوری دنیا کورونا سے سہمی ہوئی تھی، اس کے علاج کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔ ہر ملک نے اپنے طو رپر وبا سے نمٹنے کی کوشش کی۔ بھارت نے کورونا وبا کے دوران پورا ملک ہی بند کردیا۔ ہماری پوری کابینہ نے لاک ڈاؤن کا کہا پر عمران خان نے انکار کیا۔

شہبازگل نے مزید کہا آج ہم اپنی معیشت کی طرف رواں دواں ہیں، ویکسین نہ ہونے کے باوجود چین نے ہمارا ساتھ دیا۔ تمام تر مشکلات حالات کے باوجود ویکسین لگائی گئی۔