Wednesday, April 24, 2024

  نوازشریف کی بھارتی اعلیٰ قیادت کے لیےآموں کی عیدی

  نوازشریف کی بھارتی اعلیٰ قیادت کے لیےآموں کی عیدی
July 22, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نےپاک بھارت امن کیلئے مینگو ڈپلومیسی کا سہارالیتے ہوئے ایک بارپھربھارتی  ہم منصب نریندر مودی کو  آموں کا تحفہ بھجوادیا۔ وزیر اعظم نے  نریندر مودی کو ایسے وقت آم بھجوائے جب بھارتی فورسز کنٹرول لائن پراشتعال انگیزیاں کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نےبھارت کے تین بڑوں کے لیے عید پر آم  بھجوائے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے  نریندر مودی کے علاوہ صدر پرناب مکھر جی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بھی پھلوں کے  بادشاہ  کو بطور تحفہ بھجوایا  ہے ،سندھڑی، چونسہا،انوررٹول اور دیگر اقسام کے آم بھارتی حکام کوبھجوائے گئے ۔ آم سفارتی حکام کے توسط سے بھارتی حکام کو بھیجے گئے ہیں پاک بھارت تعلقات میں امن کیلئے مینگو ڈپلومیسی کا استعمال کوئی انہونی بات نہیں ہے  بلکہ وزیر اعظم نواز شریف کے پیشروبھی بھارتی حکام کو آموں کے تحفے بھیجتے رہے ہیں تاہم اس بار آم ایسے  وقت  بھیجے گئے جب   کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور  فائرنگ کی وجہ سے رینجرز نے بھارتی مٹھائی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ پاکستان نےگزشتہ برس بھارت کی طرف سےخارجہ سیکرٹری سطح پر تعلقات منقطع کئے جانے کے موقع پر بھی آم بھجوائےتھے۔