Monday, May 6, 2024

نوازشریف کی اسلام آبادہائیکورٹ سے مرکزی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا

نوازشریف کی اسلام آبادہائیکورٹ سے مرکزی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا
January 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا ، نوازشریف کی جانب سے عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی کہ مرکزی اپیل جلد سماعت کےلئے مقرر کی جائے ۔ نواز شریف نے درخواست اپنے وکیل کے توسط سے دائر کی ، اس سے قبل عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کیساتھ سننے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔ نواز شریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے 7سال قید ، 10 سال نا اہلی اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ نواز شریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ۔ نواز شریف کی جانب  احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں  شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا تھا جس کے خلاف نیب نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔