Saturday, May 4, 2024

نوازشریف کوہٹائے بغیر پاناما  لیکس کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں : بابراعوان

نوازشریف کوہٹائے بغیر پاناما  لیکس کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں : بابراعوان
November 25, 2016

اسلام آباد(92نیوز)سینیٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹائے جانے کے بغیر پاناما لیکس کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں آج پنجاب میں خاتون آرٹسٹ سے لیکر کوئی محفوظ نہیں، ہاؤس آف شریف پر  آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

 بابراعوان نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ بڑے ایوان کی دیواریں گرادینی چاہیے تاکہ حکمرانوں کو پتہ لگے کہ عوام کو کیا تکلیف ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے پوری کوشش کی کہ مجرموں کے خلاف پنجاب میں ایکشن ہو لیکن نہیں ہوسکا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزیرقانون خود کئی کیسز میں مطلوب ہیں  لیکن وزیرقانون کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ چودھری شیر علی نے خود کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے بیسیوں قتل کرائے ہیں  لیکن وہ دندتا پھر رہا ہے ۔