Sunday, May 19, 2024

نوازشریف کوڈکٹیٹرنے وزیراعلیٰ بنوایا،عمران خان

نوازشریف کوڈکٹیٹرنے وزیراعلیٰ بنوایا،عمران خان
January 27, 2019
میانوالی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے شریف برادران کو بھرپور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو ایک ڈکٹیٹر نے وزیر اعلیٰ بنوایا۔ میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کو مقام بھائی کی وجہ سے ملا ہے ۔شہبازشریف نے عثمان بزدار کےلیے غلط زبان استعمال کی، پوچھنا چاہیے کہ ان میں کیا قابلیت تھی کہ وہ وزیراعلیٰ بنے ۔ کپتان کا کہنا تھا کہ شریف برادران اپنی جدوجہد سے نہیں بنے، نوازشریف کو ایک ڈکٹیٹر نے وزیر اعلیٰ بنوایا تھا جب کہ شہباز شریف اپنے بھائی کی وجہ سے مقام تک پہنچے ۔ وزیر اعظم عمران خان نےپیپلزپارٹی کی قیادت  پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ادھر باپ بیٹا بھی  کہتے ہیں کہ  پارٹی وراثت میں ملی، جمہوریت میں میرٹ ہوتا ہے ، بادشاہت میں نہیں، پاکستان کا جوبھی لیڈرہوگا وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگا ۔ وزیراعظم کاکہناتھا کہ عثمان بزدار بہترین وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، وہ ایسے اسپتال بنائیں گے کہ لوگوں کو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑے، شہبازشریف نے عثمان بزدار کے لیے غلط زبان استعمال کی۔ عمران خان نے کہا کہ  کرکٹ کے بعد آرام دہ زندگی گزار سکتا تھا،کامیاب انسان ہار سے ڈرتا نہیں بلکہ سیکھتا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، ریاست مدینہ میں انسانیت کا اصول تھا،حکمران اپنی ذات کے لیے نہیں آتے تھے۔ میانوالی میں نمل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 92 نیوز کے اینکر پرسن رؤف کلاسرا کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ عمران خان نے کہا ہم اپنی غلطیوں پر لازمی نظر رکھتے ہیں ، رؤف کلاسرا اپنے شو میں ہماری غلطیاں بتاتے ہیں۔